ریاض: ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے روایات کے برخلاف شاہی خاندان کے بزرگوں کے پاس جاکر بیعت لی۔
تفصیلات کے مطابق ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے چچاؤں اور عمر میں بڑے عم زادوں کے پاس جاکر ان کے ہاتھوں کو بوسہ دیا اور ان سے ولی عہدی کی بیعت لی۔بیعت کی تقریب میں مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل الشیخ کے علاوہ سربرآوردہ علماءبورڈ کے مشائخ اور شاہی خاندان کے علاوہ حکومتی عہدیداران بھی موجود تھے۔
شاہی خاندان کی روایات کے مطابق منصب پر فائز ہونے والے بیعت کرنے والوں کا استقبال کرتا ہے اور بیعت کرنے والے فردا" فردا" مصافحہ کرتے ہیں اور ان کی بیعت کرتے ہیں، تاہم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روایات کے برخلاف شاہی خاندان کے بزرگوں کی عزت و توقیر کرتے ہوئے ان کے پاس جاکر فردا "فردا" مصافحہ کیا اور بیعت لی۔واضح رہے کہ ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے بیعت کی رسم مکہ مکرمہ کے قصر السلام میں منعقد ہوئی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.