بغداد:عراقی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش نے موصل میں تاریخی جامع مسجد النوری کو شہید کر دیا ہے۔ عراق کی وزارت دفاع کے مطابق داعش کے جنگجووں نے گزشتہ رات مسجد النوری کے ڈھانچے اور مینار کی بنیادوں پر بارود نصب کر دیا اور پھر دھماکوں سے مسجد کی عمارت کو شہید کر دیا۔
عراقی فورسز مغربی موصل میں مسجد النوری پر قبضے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کر رہی ہیں۔ عراقی فورسز نے اسی ہفتے قدیم شہر میں داعش کے بچے کچھے جنگجووں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی لیکن داعش نے مسجد النوری پر قبضے سے قبل ہی اس کو شہید کر دیا۔ جون 2014 سے اس تاریخی مسجد پر داعش کا سیاہ پرچم لہرا رہا تھا اور اسی مسجد سے داعش کے خود ساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی نے اپنی حکومت کا اعلان کیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.