لبنانی وزیر اعظم نے افطار ڈنر کے دوران پارٹی رکن کی محبوبہ سے منگنی کرا دی

08:33 AM, 22 Jun, 2017

بیروت:لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے افطار ڈنر کے دوران اپنی پارٹی کے رکن کی ایک لڑکی سے منگنی کرا دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان میں کانفرنسوں کیلئے مختص پال سینٹر میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں لبانی وزیر اعظم اور المستقبل پارٹی کے سربراہ سعد حریری بھی موجود تھے جنہوں نے افطار ڈنر میں موجود دینا درویش نامی ایک نوجوان لڑکی کو سٹیج پر آنے کو کہااور پھر پارٹی کے رکن بلال المیرسے شادی کے بارے پوچھا جو پہلے ہی اس لڑکی کو شادی کیلئے پرپوز کر چکا تھا ۔ 

اسی اثنامیں بلال المیر بھی اسٹیج پر آ گئے۔وزیر اعظم نے دینا سے پوچھا کہ آیا وہ بلال المیر سے شادی کیلئے متفق ہے جس پر دینا درویش نے ہاں میں سر ہلایا۔اگلے لمحے بلال قریب آیا اور اپنی ہونے والی بیوی کو گلدستہ پیش کیا ،اسے انگوٹھی پہنائی اور پیشانی پر بوسہ دیا۔ان مناظر کو دیکھ کر شرکاہکا بکا رہ گئے۔

مزیدخبریں