سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ،3 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ،3 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی :سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  3 دہشت گردوں نے 21  اور  22 جولائی کی درمیانی شب ضلع دیر میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  نے دہشت گردوں کو کامیابی سے گھیرے میں لے لیا۔ سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق    پاکستان  افغانستان  سے متواتر اپنے بارڈر کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کرتا آیا ہے، توقع ہےکہ افغان  عبوری حکومت اپنی سرزمین  پاکستان کے خلاف استعمال  سے روکے گی، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی۔

مصنف کے بارے میں