اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کاکہنا ہےکہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی پھر 9 مئی کی ڈگر پر چل پڑی ہے۔ فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی پھر نو مئی کی ڈگر پر چل پڑی ہے۔
فیصل واوڈا کہنا تھا کہ میں اپنی بات پر قائم ہوں کہ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی، اس پر عمل نہیں ہوگا۔
ایک سوال پر فیصل واوڈا نےکہا کہ آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کرسکتی ہے، سپریم کورٹ کا کام آئین کی تشریح کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقدمےکی مدعی سنی اتحاد کونسل تھی، لیکن مخصوص نشستوں کے کیس میں رزلٹ پی ٹی آئی کو ملا۔حکومت کےپاس کارکردگی دکھانےکابہترین موقع ہے لیکن اگر حکومت وکٹ کےدونوں طرف کھیلےگی تونقصان ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ انکا کہنا تھا کہ 3، 3 وزارتیں ایک آدمی کو دی ہوئی ہیں، کیسے پاکستان میں اچھائی ہوگی؟ ۔