رئوف حسن کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، دہشت گردوں کے خلاف  عزم استحکام   آپریشن اچھی بات ہے: فواد چودھری

07:26 PM, 22 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کاکہنا ہےکہ  دہشت گردوں کے خلاف  عزم استحکام   آپریشن اچھی بات ہے۔ فوا د چودھری نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہےکہ  دہشت گردوں کے خلاف  عزم استحکام   آپریشن اچھی بات ہے۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ رئوف حسن کی گرفتاری سے  سیاسی عدم استحکام مزید بڑھے گا۔

رئوف حسن کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔ ان کامزید کہنا تھاکہ شہباز شریف  نے غیر سنجیدگی سے  عزم استحکام  کا اعلان کیا۔  پی ٹی آئی کے دور میں کوئی آپریشن نہیں ہوا۔

ان کاکہنا تھا کہ  سابق چیئرمین پی ٹی آئی  کی پالیسی  سیاسی سٹریٹیجی  پر مبنی تھی۔  خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی لہر کی وجہ سے پریشانی کی لہر ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے ضروری ہےکہ پاکستان کی سیاست میں ٹھہرائو لایاجائے۔

پی ٹی آئی کا تین سالہ دور پاکستان کے پر امن  ترین تین سال رہے۔ ن لیگ پورے پاکستان میں ختم ہوگئی ہے، اب تو پنجاب میں بھی ن لیگ ختم ہوچکی ہے۔ 

انہوں نے کہاکہ سیاست میں تلخیوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ باہرسے پراپیگنڈا کرنے والوں کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے پہلے ہی کہا ہے فوج پاکستان   کے لیے میرے سے بھی زیادہ اہم ہے۔  ان کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو چھوڑ نے کی بات  کبھی نہیں کی ہے، پی ٹی آئی  میں تھے اور ہیں اور ابھی بھی 45 کیسز ہیں۔

مزیدخبریں