اسلام آباد:پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔ وزارت سیفران نے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیلئے رجسٹریشن کارڈ کی مدت 30 جون 2024 کو ختم ہوگئی تھی اور پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد تقریباً ساڑھے 14 لاکھ بنتی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق توسیع کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے 30 جون 2025 تک ہوگا۔ پی او آر میں توسیع کا اطلاق پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین پر ہوگا۔