کراچی میں ہلکی بارش ، لوگوں نے سیرو تفریح کے لیے ساحل سمندر کا رخ کرلیا

05:39 PM, 22 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: کراچی میں ہلکی بارش کے بعد لوگوں نے سیرو تفریح کے لیے ساحل سمندر کا رخ کرلیا۔کراچی میں مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ، ہلکی بارش کے بعد لوگوں نے سیرو تفریح کے لیے ساحل سمندر کا رخ کرلیا۔


کراچی کے مختلف علاقوں کالی گھٹائیں برس پڑیں۔کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت کم ہوگئی ہے جبکہ حبس کا زور تاحال برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی بارش کا امکان ہے جبکہ شہر میں آج شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپورخاص سمیت ساحلی پٹی میں بھی بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں شدید بارشوں کا امکان ہے، بارش کا سلسلہ 27 جولائی جاری رہے گا۔

مزیدخبریں