کیلیفورنیا:صارفین کی سہولت کے لیے انسٹا گرام پر اہم فیچر متعارف کرادیاگیاہے۔ انسٹا گرام بہترین سوشل میڈیا سائیٹ ہے۔ انسٹا گرام نے دسمبر 2022 میں نوٹس کے نام سے ایک فیچر متعارف کرایا تھا جس کا مقصد صارفین کو اپنے خیالات تحریری شکل میں دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرنا تھا۔
اب میٹا کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ نے نوٹس کو مزید بہتر بنا دیا ہے۔صارفین گرڈ پوسٹس اور ریلز میں بھی نوٹس کو شامل کر سکیں گے۔
جی ہاں واقعی صارفین ریلز اور گرڈ پوسٹس میں ننھے فلوٹنگ نوٹس ببلز کا اضافہ کر سکتے ہیں جو 3 دن بعد خودکار طور پر غائب ہو جائیں گے۔صارفین ان نوٹس تک رسائی قریبی دوستوں یا اپنے فالوورز تک بھی محدود رکھ سکتے ہیں۔
یعنی یہ فیچر اس وقت کارآمد ثابت ہوگا جب آپ اپنے ذاتی خیالات کو تمام افراد تک پہنچنے سے روکنا چاہتے ہوں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دیگر افراد بھی اپنے نوٹس آپ کے مواد پر پوسٹ کر سکیں گے بلکہ اپنے دوستوں کو ٹیگ بھی کرسکیں گے جس کا علم آپ کو نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ نوٹس فیچر میں ایک صارف 60 حروف پر مبنی پیغام تحریر کرکے اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کرسکتا ہے۔
صارف کے تحریر کردہ نوٹس فالوورز کے لیے 24 گھنٹے تک دستیاب ہوتے ہیں اور وہ ان پر ریپلائی بھی کر سکتے ہیں۔