اسلام آباد:راحت فتح علی خان کو دبئی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔ذرائع کاکہنا ہےکہ راحت فتح علی خان کو دبئی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا ہے ۔راحت فتح علی خان کئی گھنٹوں سے دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان اپنے شوز کے سلسلے میں دبئی پہنچے ہیں۔ راحت فتح علی خان کے سابق منیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو درخواستیں دے رکھی ہیں۔
واضح رہے کہ راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے منیجر سلمان احمد کو تنازع کے بعد فارغ کردیا تھا، دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی دائر کر رکھے ہیں۔