"بوڑھی گھوڑی ۔۔۔"، عفت عمر  پر بولڈ تصاویر کی وجہ سے  تنقید 

04:50 PM, 22 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا: لالی وڈ کی اداکارہ عفت عمر  بولڈ تصاویر کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں۔ عفت عمر ان دنوں امریکہ میں ہیں۔  انسٹا گرام پر عفت عمر کی امریکہ کی سڑکوں پر سیر کرتے ہوئے تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

عفت عمر نے مغرب کی مناسبت سے لباس پہنا ہوا ہے لیکن   سوشل میڈیا صارفین کو ان کی عمر کی مناسبت سے یہ پسند نہیں آیا او ر ان  پر شدید تنقید ہورہی ہے ۔

52 سالہ اداکارہ عفت عمر یوں تو اداکاری کے علاوہ اپنے بولڈ ڈریسنگ سینس کی بدولت خبروں کی زینت بننی رہتی لیکن اب ان کی نئی تصویروں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا ہے۔

جینز اور  ٹاپ میں  اداکارہ عفت عمر کی تصاویر سے ان کے مداح خاصے نالاں ہیں۔ سوشل میڈیا پر کچھ نے تو ان پر بوڑھی گھوڑی لال لگام جیسے محاروے کسے ہیں۔

مزیدخبریں