190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: پرویز خٹک اور زبیدہ جلال پر  جرح مکمل

02:47 PM, 22 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں پرویز خٹک اور زبیدہ جلال پر ملزمہ بشریٰ بی بی کے وکیل  نے  جرح مکمل کر لی۔سماعت کے دوران نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمیر کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔ سماعت میں پرویز خٹک کی جانب سے اپنے بیان میں اضافی موقف شامل کرنے کی تحریری درخواست بھی دائر  کی گئی

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت  احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔سماعت کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی ائی اور بشرا بی بی کو اڈیالہ جیل سے عدالت پیش کیا گیا، ملزمان کی جانب سے چوہری ظہیر عباس اور سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے۔ نیب کی جانب سے امجد پرویز اور سردار مظفر عباسی سمیت لیگل ٹیم عدالت پیش ہوئی۔

واضح رہے کہ ریفرنس میں مجموعی طور پر 34 گواہان کے بیانات قلم بند کیئے جاچکے ہیں ۔ ریفرنس میں مجموعی طور پر 33 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے۔

سماعت کے دوران پرویز خٹک کی جانب سے عدالت میں تحریری درخواست دائر  کی گئی جس میں کہا گیا کہ میرے بیان میں شامل کیا جائے وزیراعظم کے اصرار پر بند لفافے اور ایڈیشنل ایجنڈے کی منظوری دی گئی ۔ کابینہ اجلاس میں ایڈیشنل ایجنڈے کے طور پر لائے گئے لفافے کو پڑھے اور بحث کیئے بغیر منظور کرنے کا وزیراعظم نے اصرار کیا تھا۔

میرے بیان میں یہ شامل نہیں کیا گیا عدالت سے درخواست ہے میرے بیان میں یہ موقف بھی شامل کیا جائے ۔

مزیدخبریں