اسلام آباد پولیس کی بیرسٹر  گوہر کی گرفتاری کی تردید ، رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق

 اسلام آباد پولیس کی بیرسٹر  گوہر کی گرفتاری کی تردید ، رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے بیرسٹر  گوہر کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ پولیس کا کہان ہے کہ آج پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل  کے مرکزی دفتر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر کی گرفتاری کی خبر درست نہیں۔بیرسٹر گوہر سے پوچھ گچھ کی گئی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی گئی ۔


 ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کا بتانا ہے کہ وہاں قائم پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا ہب بنا ہوا تھا،  پوری دنیا میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا  ملک دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر یہاں سے کروایا جاتا تھا۔ اِس جگہ سے پاکستان مخالف اور ملکی سالمیت کے خلاف پروپیگنڈا بھی چلایا جاتا تھا، اُس میں براہِ راست ملوث لوگوں کو رنگے ہاتھوں اُنکے تمام ایکویٰپمنٹ سمیت  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا۔


ذرائع کے مطابق تمام ثبوت پولیس نے تحویل میں لے لیے گئے جس پر پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی دفتر ڈیجیٹل دہشت گردی کا گڑھ بنا ہوا تھا،  ڈیجیٹل میڈیا مرکز سے مقامی لوگوں کو بھڑکایا اور پروپیگنڈا کمپینز چلائی جاتی تھی۔ ذرائع کے مطابق  آج کی ریڈ  پی  ٹی آئی کے  انٹرنیشنل سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی طرف سے دی جانے والی معلومات پر کی گئی۔

مصنف کے بارے میں