راولپنڈی:توشہ خانہ نئے ریفرنس کیس میں نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 7دن کی توسیع کی گئی ہے۔
توشہ خانہ نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہو نے پر آج اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کیلئےاحتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کے سامنے پیش کیا گیا ۔
نیب کی جانب سے دونوں ملزمان سے ابتک کی گئی تفتیشی پیش رفت رپورٹ عدالت پیش کی گئی ۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 13 جولائی کی شب اڈیالہ جیل سے گرفتار کیا گیا تھا، نیب ٹیم نے 14 جولائی کو جیل ٹرائل کے دوران احتساب عدالت سے ملزمان کا ریمانڈ حاصل کیا تھا۔
علاوہ ازیں 190 ملین پاونڈ ریفرنس پر آج اڈیالہ جیل میں سماعت ہوگی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدالت پیش کیا جائیگا، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کریں گے۔
گزشتہ سماعت پر سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم اعظم خان پرویز خٹک اور زبیدہ جلال کے بیان پر پی ٹی آئی کے وکیل نے جرح مکمل کر لی، ریفرنس میں مجموعی طور پر 33 گواہوں کے بیانات ریکارڈ جبکہ 31 پر جرح مکمل ہوچکی۔