آج سے  مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوکر بارش برسائیں گی، محکمہ موسمیات

 آج سے  مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوکر بارش برسائیں گی، محکمہ موسمیات

لاہور: کراچی،اسلام آباد ،لاہور سمیت مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے گرمی قدرے کم ہوگئی, آج سے  مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوکر بارش برسائیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ہوائیں داخل ہونگی, آج کراچی سمیت سندھ، بلوچستان کی ساحلی پٹی اور پنجاب میں بارش ہوسکتی ہے۔آج سے 27 جولائی کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیش گوئی ہے جبکہ کراچی  میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہے، لاہور سمیت پنجاب کےبیشتر شہروں   میں بھی بادل برسیں گے۔ 

  پنجاب میں مون سون بارشوں کا چوتھا اسپیل آج سے شروع ہوگا، آج کراچی سمیت اندرون سندھ مختلف علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان کی ساحلی پٹی پر بھی بارش کا امکان ہے۔لاہور،گوجرانوالہ، نارووال،سیالکوٹ سمیت  پنجاب کےبیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کراچی،اسلام آباد ،لاہور سمیت مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے گرمی قدرے کم ہوگئی تاہم بارش کےباوجود بیشتر علاقوں میں حبس کا زور برقرار ہے۔

مصنف کے بارے میں