عام انتخابات 2023 میں ہوتے نظر نہیں آ رہے : صدر جی ڈی اے پیر پگاڑا 

عام انتخابات 2023 میں ہوتے نظر نہیں آ رہے : صدر جی ڈی اے پیر پگاڑا 
سورس: File

کراچی : گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے سندھ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر دو رکنی کمیٹی قائم کردی۔کمیٹی کی سفارشات پر حتمی فیصلہ ہوگا۔ جی ڈی اے کے صدر  پیر پگاڑا صدر الدین شاہ راشدی کہتے ہیں ان کو عام انتخابات 2023 میں ہوتے نظر نہیں آرہے ۔ صفدر عباسی نے الیکشن پراسس کو متنازعہ قرار دے دیا۔مردم شماری  اور حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں ۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے بعد جی ڈی اے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ جس میں  سندھ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر 2 رکنی کمیٹی قائم  کی گئی  ۔کمیٹی کی سفارشات پر فیصلہ ہونا باقی ہے۔ عاشورہ کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ 

الائنس کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا  چاہتے ہیں نگراں حکومت نیوٹرل ہواگر پنجاب میں نگراں وزیر اعلی زرداری کا بچہ ہو تو دھاندلی روکنا مشکل ہے۔

صفدر عباسی نے کہا جی ڈی اے کو الیکشن پراسس اور مردم شماری سمیت حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں۔ فہمید مرزا نے کہا ملک کو اس وقت نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔

مصنف کے بارے میں