اسلام آباد :آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ ٔپوٹھوہار سمیت پنجاب، شمال مشرقی اورجنوبی بلو چستان ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر،شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار ،اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی /جنوبی بلو چستان اور سندھ میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد،پنجاب، سندھ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ،خیبر پختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش لاہور (ایئر پورٹ 209، گلشن راوی 204، نشتر ٹاؤن، تاج پورہ 198، جوہر ٹاؤن 190، لکشمی چوک 182، شاہی قلعہ 177، قرطبہ چوک 175، مغل پورہ 167، اقبال ٹاؤن 164، فرخ آباد 163، اپر مال 128، چوک ناخدا 126، گلبرگ 115، سٹی 113، سمن آباد 104)، جہلم 99، نارووال 68، منڈی بہاؤالدین 47، قصور 27، منگلا 25، نورپورتھل 24، اسلام آباد 23، مری 16، اوکاڑہ 5، بھکر 4، بہاولپور ، گوجرانوالہ 2، سیالکوٹ 2 ، گجرات ایک، کراچی (نارتھ کراچی 42، سرجانی 31، گلشن معمار 17، گلشن حدید 03، اورنگی ٹاؤن، سعدی ٹاؤن 02، یونیورسٹی روڈ 01)، نگرپارکر 17، چھاچھرو 16، ڈہلی 5، مٹھی 4، شہید بینظیر آباد 2، کلوئی 2، میرپور خاص ایک، گڑھی دوپٹہ 41، مظفرآباد 29، کوٹلی ایک، بالاکوٹ 36، بنوں 21، چترال 13، مالم جبہ 8، کاکول 7، دیر، پٹن 6، سیدو شریف 2، کالام ،ڈی آئی خان ایک، قلات 30، لسبیلہ 5، بارکھان ایک، ا سکردو 12، گلگت 4اور استور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ ہفتہ کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی اور دالبندین میںدرجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ 22 سے26 جولائی کےدوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اور لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔اسی طرح 22 سے 26 جولائی کےدوران موسلادھار بارش کے باعث کشمیر، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ،
ایبٹ آباد، راولپنڈی /اسلام آباد کے مقا می ندی نالوں جبکہ 22 اور 23 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان کے علاقوں بشمول(بارکھان ،کوہلو،شیرانی، ہرنائی،بولان،لورالائی، خضدار، لسبیلہ، کیچ، تربت، آواران، پسنی، اورماڑہ، گوادار اور گردو نواح) کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ 22 سے 24 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کے باعث زیریں سندھ( تھرپارکر ، عمرکوٹ ، میرپور خاص، سانگھڑ ، خیرپور، ، کشمور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، کراچی اور حیدرآباد )کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔