مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی نواز شریف کے بغیر وطن واپسی

07:23 PM, 22 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : مریم نواز ایک ماہ یواے ای اور سعودی عرب کے دورہ اور والد مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ رہنے کے بعد آج وطن واپس پہنچ رہی ہیں۔ مریم نواز 24 جون کو لاہور سے دبئی روانہ ہوئی تھیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق مریم نواز نے دبئی میں اپنے والد اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد محمد نواز شریف کے ہمراہ اہم ملاقاتیں کیں ۔مریم نواز بعد میں نواز شریف کے ہمراہ دبئی سے سعودی عرب روانہ ہوئی تھیں۔ سعودی عرب میں بھی نواز شریف کی اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں میں مریم نواز شریک رہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز وطن واپسی کے بعد عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں اپنے جلسوں، ریلیوں کے شیڈول کو حتمی شکل دینگی ۔ مریم نواز وطن واپسی پر نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی کے پروگرام پر پارٹی رہنمائوں کو اعتماد میں لیں گی۔ 

مزیدخبریں