یہ بھی تشدد کرتا ہے: صنم ماروی نے تیسرے شوہر سے خلع لے لیا، تین شادی کروں یا چار میری مرضی: گلوکارہ 

06:53 PM, 22 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : صوفی گلوکارہ صنم ماروی کی تیسرے  شوہر سے بھی علیحدگی  ہوگئی۔ گلوکارہ صنم ماروی نے اس سے قبل دوسرے شوہر  معروف صحافی حامد علی بہلول پر بھی تشدد کے الزامات عائد کر کے خلع لیا تھا ۔تین بچے بھی حامد کے پاس ہیں

صنم ماروی کا حامد علی سے خلع کے بعد  خبیب قریشی سے خفیہ  نکاح سامنے آیا  تھا اور اب صنم ماروی کی جانب سے خبیب قریشی سے بھی خلع27مارچ کو فائل کیا گیا  اور کہا گیا تھا کہ خبیب قریشی ان پر تشدد کرتا ہے ۔

جج فیملی کورٹ مس اجالا امبر کی جانب سے سات جولائی کو خلع کی ڈگری جاری کر دی گئی  مگر ڈاکیومنٹس 18 جولائی کو باقاعدہ طور پر جاری کر دئیے گئے ہیں ۔

صنم ماروی کا کہنا ہے کہ یہ میری مرضی ہے ایک شادی کرو یا چار کروں ۔صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے اپنا موقف دینے سے انکار کر دیا۔

مزیدخبریں