پنجاب میں سیلاب سے 348 دیہات متاثر ہونے کا خدشہ: پنجاب نگراں حکومت

پنجاب میں سیلاب سے 348 دیہات متاثر ہونے کا خدشہ: پنجاب نگراں حکومت
سورس: File

اسلام آباد:پنجاب نگراں حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے 348 دیہات کے متاثر ہونے کا خدشہ  ہے۔ صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ 

ڈپٹی کمشنرز کو تجاوزات کے خاتمے اور انخلا سے متعلق انتظامات کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کو متاثرین کیلئے ریلیف پلان بنانے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔


پنجاب نگراں حکومت کے مطابق 22 ہزار 28 خیمے،814 کشتیاں، 22 ہزار 3 پلاسٹک میٹ اور 18 ہزار 740 مچھر دانیاں سٹاک میں موجود  ہیں۔  پانی نکالنے والے 12 ہزار 952 سیٹ، 8 ہزار 6 سو 87 کمبل بھی ضلعی انتظامیہ نے سٹاک کر لیے گئے ہیں۔

رواں ماہ ملک بھر میں اوسط 26.5 ملی میٹر، پنجاب میں 37.5، آزاد کشمیر میں 50.7 ملی لیٹر بارش ہوئی۔کے پی میں اوسطاً 45.2 ، سندھ میں 26.5، گلگت بلتستان میں 18.3 اور بلوچستان میں 14.3 ملی لیٹر بارش ہوئی۔

پنجاب نگراں حکومت کے مطابق دریائے سندھ پر تربیلا، کالا باغ اور تونسہ بیراج اور دریائے جہلم پر منگلا اور رسول بیراجز پر پانی کا بہاؤ نارملل ہے اور مراسلہ، خانکی، قادر آباد، تریموں، پنجند ،شاہدرہ ،بلوکی،اسلام اور سدھنائی بیراجز پر بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔سلیمانکی بیراج پر پانی کا بہاؤ  زیادہ ہونے پر ریلیف کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

دریائے ستلج پر قصور کے 17، اوکاڑہ کے 27، بہاولنگر کے 12، وہاڑی کے 18 اور بہاولپور کے 22 دیہات میں سیلاب کا خدشہ ہے جبکہ سیلاب سے لودھراں کے 7 اور پاکپتن کے 16 دیہات کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ 

دریائے راوی پر نارووال کے 11،شیخوپورہ کے 42، لاہور کے 15 ننکانہ صاحب کے 23 اور قصور کے 26 دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ اوکاڑہ کے 6، فیصل آباد کے 35، ساہیوال کے 24، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 36 اور خانیوال کے 11 دیہات کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مصنف کے بارے میں