کراچی: خاتون سے گلی میں غیراخلاقی حرکت کرنے والا ملزم گرفتار

04:26 PM, 22 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:اورنگی ٹاؤن پولیس نے خاتون سے غیر اخلاقی حرکت اور ہراساں کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا۔ملزم کی راہگیر خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ایس ایچ او اورنگی نے ویڈیو اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔

کراچی پولیس کے میڈیا سیل کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عدیل بیگ عرف تقی ولد لیاقت بیگ کے نام سے ہوئی۔پولیس کی جانب سے متاثرہ خاتون سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔ خاتون نجی آفس میں ملازمت کرتی ہے۔واقعہ صبح آفس جاتے وقت خاتون کے ساتھ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 6E مجاہد آباد میں پیش آیا تھا۔

پولیس کی جانب سے متاثرہ خاتون کا بیان قلم بند اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

مزیدخبریں