موسلا دھار بارش، گلیشیئرز پگھلنے سےچترال میں سیلاب ،   لوگ نقل مکانی پر مجبور

03:09 PM, 22 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

چترال:معسلا دھار بارشوں اور گلیشیئرز پکھلنے سے چترال میں آنے والےسیلاب سے دریائے چترال کی سطح حد تک پہنچ گئی اور ایون قصبے کا علاقہ پانی میں ڈوب گیا۔ سیلاب سے کئی ایکڑ زمینیں، باغات اور فصلیں ملیا میٹ ہو رہی ہیں۔ نہری نظام کو بھی زبردست نقصان پہنچا۔ سیلاب کے نتیجے میں مزید نقصانات بڑھنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

موسلا دھار بارشوں سے دریائے چترال میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب سے نہ صرف مرکزی سڑک کو نقصان پہنچا ہے  بلکہ بڑھتا ہوا پانی قریبی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔ وسیع پیمانے پر نقصانات کی اطلاعا ت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چترال میں سیلاب نے کئی گاؤں اجاڑ دیے، لوئر اور اپر چترال میں سیلاب سے متعدد گھر اور پل پانی میں بہہ جاتے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں میں لوگوں نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی۔

میراگرام، کوغذی، کاری اور وادی کیلاش علاقے میں مکینوں نے گھر خالی کر دیے ہیں دریائے چترال بپھری جانے سے اپر چترال کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، جس کے بعد لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

چترال میں واقع مقام پر واقع پل دریا میں گرنےسے شاہ سیلاب شاہی قلعہ چترال کے 4 قدیم چنار کے دیو ہیکل درخت بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ مقامی ساحل کے مطابق سیلاب سے شاہی قلعہ چترال کو بھی نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور گلیشیئرز کے پگھلنے کی وجہ سے برفانی جھیل پھوٹ پڑتی ہے، جس سے ضلع چترال کا تقریباً 3/4 حصہ گزشتہ 10 سالوں میں 4 بار بہہ چکا ہے۔

مزیدخبریں