کانگو وائرس: کوئٹہ میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، پشاور میں 3 کیس رپورٹ

03:04 PM, 22 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: کوئٹہ فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو سے متاثرہ ایک اورشخص جاں بحق ہوگیا۔

مریض کو گزشتہ پیر کو کوئٹہ کے علاقےمشرقی بائی پاس سے ہسپتال منتقل کیا گیاتھا۔جاں بحق شخص کی شناخت 27 سالہ فضل الرحمان کے نام سے ہوئی

رواں سال کانگوسے مرنے والے افرادکی تعداد10 ہوگئی جبکہ مجموعی طور پر 30 کیس  رپورٹ ہوئے ۔

دوسری جانب پشاور میں کانگو وائرس کے 3 مثبت کیسز رپورٹ ہوگئے۔   تینوں مریض حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہیں۔

مزیدخبریں