موجودہ مون سون اسپیل شدت اختیار کرے گا، نشیبی علاقے زیر آب، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

02:54 PM, 22 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے خبردار کر دیا کہ مون سون کا موجودہ اسپیل شدت اختیار کرے گا جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار  کرنے اور اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے کیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ۔

ایم ڈی این ڈی ایم اے کی جانب سے  جاری کردہ مون سون بارشوں کی اپ ڈیٹ کے مطابق 22 سے 26 جولائی تک ممکنہ موسلا دھار بارشیں اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور کے نشیبی علاقوں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہیں اور اس دوران مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 22 اور 23 جولائی کو ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب آسکتا ہے۔موسلا دھار بارشوں سے 22 سے 24 جولائی کے دوران کراچی اور حیدرآباد کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔

عوام کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کسان  موسم کی پیشن گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی کاشتکاری کریں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آندھی گرج چمک ڈھیلے ڈھانچے کو نقصان پہنچا سکتی ہے جیسے بجلی کے کھمبے، سولر پینل وغیرہ لہذا محتاط رہیں ۔نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگ آندھی طوفان/موسلا دھار بارش کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔

مزیدخبریں