نئی دہلی: مودی راج میں بھارت کی شکل ہی بگڑ گئی ، ظلم اتنا بڑھ چکا ہے کہ لوگ اب اسے برادشت کرنے کو تیار نہیں۔ اپنے حقوق حاصل کرنے کےلئے نچلی ذات کے ہندو برہنہ احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے۔
مودی سرکار کی من پسند اور انتہا پسند پالیسیوں کے باعث بھارت میں ہر کوئی احتجاج کرنے پر مجبور ہو گیا۔ نچلی ذات کے ہندوؤں کو اتنا دبایا گیا کہ اب ان کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو گیا اور وہ اس انوکھے انداز میں احتجاج پر مجبور ہو گئے۔
ریاست چھتیس گڑھ کے ضلح رائے پور میں نچلی ذات کے ہندوؤں نے اپنے حقوق کے لئے اسمبلی کی طرف برہنہ مارچ کیا ۔
مارچ کے شرکا ذات کے جعلی سرٹیفکیٹس کی بناء پر حاصل کردہ سرکاری ملازمین کو برخاست کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔
مظاہرین نے مودی سرکار کی دوغلی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے جعلی سرٹیفکیٹس بنا کر من پسند لوگوں پر نوکریوں کی نوازشات کیں ۔ ماضی میں بھی جعلی سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر نوکریاں بانٹنے پر مظاہرین بھوک ہڑتال کر چکے ہیں ۔
برہنہ مارچ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عالمی میڈیا نکی طرف سے مودی سرکار کو شدید تنقیدکا سامنا پڑ رہا ہے۔