میلبورن: سپورٹس میں پاکستان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی شاندار کامیابی ہوئی۔ پاکستان کے حمزہ خان ورلڈ جونیئر اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے۔ 15 سال بعد پاکستانی کھلاڑی کی ورلڈ جونیئر اسکواش کے فائنل تک رسائی کی ہے۔
عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے حمزہ خان نے اہم کامیابی سمیٹ لی۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے محمد حمزہ خان میلبورن، آسٹریلیا میں کھیلی جانیوالی عالمی جونئیر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کر تے ہوئے کوارٹر فا ئنل میں ملیشئن حریف جوئی چوان کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی جبکہ سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو تین-دو سے شکست دی۔
حمزہ کی ابتدائی برتری کے بعد فرانسیسی کھلاڑی نے کم بیک کر کے مقابلہ برابر کیا۔
حمزہ خان نے یہ میچ 8-11، 4-11، 12-10، 11-09 اور11-13 سے اپنے نام کیا۔
حمزہ اور فرانسیسی کھلاڑی کے درمیان میچ 81 منٹ جاری رہا اور اس دوران ریفری نے حمزہ کے خلاف متنازع فیصلے بھی دیے۔
یاد رہے آخری مرتبہ 2008 میں عامر اطلس خان نے ورلڈ جونیئر کا فائنل کھیلا تھا۔