ڈکیتی کی کوشش ناکام،مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک، ایک گرفتار

11:09 AM, 22 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:  لاہور کے علاقے باٹا پور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئےجبکہ ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار لیا گیا۔ ایک ڈاکو موقع پر ہی جان بچاتے ہوئے فرار ہو گیا۔ 

  
 
پولیس کے مطابق ڈاکو شہریوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر رقم لوٹ رہے تھے۔ اس دوران موقع پر پولیس نے پہنچ کر ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

پولیس کو دیکھتے ہی اشتہاری ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی۔ جوابی کاروائی میں پولیس نے بھی فائرنگ کی جس کے باعث دو ڈاکو ہلاک ہو گئے،  ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ملزم موقع پر فرار ہو گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ایک ملزم کی شناخت محمد جواد کے نام سے ہوئی، ملزم جواد 150 مقدمات کا سابقہ ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری ملزم ہے۔

مزیدخبریں