رشوت لینے،دینے اور اعانت جرم کا مقدمہ: مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

11:02 AM, 22 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: سیشن کورٹ لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

  

مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری رشوت لینے، دینے اور اعانت جرم کے مقدمے میں جاری کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اےنےمونس الہیٰ کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دائرکرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں شامل تفتیش کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ایسا کرنے سے گریزاں ہیں۔

ایف آئی اے نے عدالت سے شریک ملزم حامد سہیل کے بھی دائمی وارںٹ جاری کرنے کی استدعا کی تھی جسے منظورکرتے ہوئے عدالت نے دونوں ملزمان کے وارنٹس جاری کیے۔

مزیدخبریں