ڈی آئی جی لاہور شارق جمال پراسرار طورپر جاں بحق، لاش گھر سے برامد

10:02 AM, 22 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شارق جمال پراسرار طورپر جاں بحق ہو گئے۔ شارق جمال لاہور   میں تھانہ نشتر کی حدود میں فلیٹ   مردہ پائے گئے۔

شارق جمال کی لاش کو نیشنل اسپتال ڈی ایچ اے منتقل کردیا گیا، پولیس افسران اور ڈی آئی جی کی اہلیہ بھی اسپتال پہنچ گئے۔

نیو نیوز کے مطابق پولیس نے پولیس  نے خاتون سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لئے جانے والے افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شارق جمال کے فلیٹ سے کھانے پینے کی چند اشیا اور برتنوں کو معائنے کیلئے قبضہ میں لے لیا گیا ہے تاہم موت کے اصل حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق   ڈی آئی جی شارق جمال کا پوسٹ مارٹم  بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ شارق جمال کچھ عرصہ قبل ہی محکمانہ پروموشن کورس کرکے آئے شارق جمال نے گریڈ 21 میں ترقی کے لیے کورس کیا تھا اور وہ ان دنوں او ایس ڈی تھے۔ شارق جمال ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ریلوے بھی تعینات رہے۔

مزیدخبریں