اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے مریم نواز نے کہا ہے کہ فتنہ خان نے اپنے اقتدار کے لیے نا صرف چودھری خاندان میں پھوٹ ڈلوائی بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی رو سے چودھری پرویز الہی کی سپیکرشپ اور سیٹ بھی چھین لی۔
مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ عمران خان جہاں جاتا ہے نحوست پھیلاتا ہے۔ چودھری شجاعت صاحب نے دباؤ کے باوجود اصولی فیصلہ کیا اور اپنی عزت اور توقیر میں اضافہ کیا۔
فتنہ خان نے اپنے اقتدار کے لیے نا صرف چودھری خاندان میں پھوٹ ڈلوائی بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی رو سے چودھری پرویز الہی کی سپیکرشپ اور سیٹ بھی چھین لی۔ یہ شخص جہاں جاتا ہے نحوست پھیلاتا ہے۔چودھری شجاعت صاحب نے دباؤ کے باوجود اصولی فیصلہ کیا اور اپنی عزت اور توقیر میں اضافہ کیا۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 22, 2022
مریم نواز نے کہا کہ یہ جنگ ہے عوام کے حقیقی مینڈیٹ کی جمہوریت اور آئینی تقاضوں کی فسادیوں ، فاشستوں اور آمرانہ سوچ رکھنے والوں کے درمیان جمہوری جدوجہد کے فیصلہ کن موڑ پر چودھری شجاعت جیسے زیرک سیاستدان کا سیاسی فیصلہ ان کی جمہوی مثبت سوچ کی دلیل ہے۔