لاہور: مسلم لیگ ن کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے تمام دن دھمکیاں سننے کو ملی۔ پی ٹی آئی نے آج سیاسی مخالفوں کو گالیاں دیں۔ اللہ تعالیٰ کو تکبر پسند نہیں اسی لیے اللہ تعالیٰ نے ہمارے حق میں فیصلہ فرمایا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ نیوز کانفرنس میں کہا کہ چودھری شجاعت حسین کے فیصلے سے عمرانی فتنے سے نجات ملی۔ عمران خان پاکستان نوجوانوں کو گمرہ اور ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ چودھری شجاعت کے پاکستان مسلم لیگ ن ، اتحادی جماعتیں شکر گزار ہیں۔
رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ آج رواداری اور جمہوریت کا بول بالا ہوا ہے۔ یہ الیکشن کا سال ہے اور حکومتی جماعتیں عمران خان کا بندوبست کریں گی۔ سپریم کورٹ نے 63 اے کے تحت فیصلہ دیا ہے کہ پارٹی صدر کے کہنے پر ووٹ نہ دیا تو نہ صرف ان کا ووٹ کاسٹ نہیں بلکہ وہ ڈی سیٹ بھی ہوں گے۔