شبیر گجر اور زین قریشی پر ن لیگ کے اعتراضات مسترد 

07:42 PM, 22 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی طاہر خلیل سندھو نے اجلاس کی شروعات میں پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی ارکان شبیر گجر اور زین قریشی پر اعتراض کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ زین قریشی رکنِ قومی اسمبلی تھے اور ان کا ابھی تک استعفیٰ منظور نہیں ہوا، چنانچہ وہ صوبائی رکن اسمبلی نہیں بن سکتے جبکہ شبیر گجر کے بارے میں اُنھوں نے کہا کہ اُن کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا اس لیے وہ ابھی حلف نہیں اٹھا سکتے۔

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے پی ٹی آئی کے راجہ بشارت سے کہا کہ وہ اس بات کا جواب دیں جس پر اُنھوں نے کہا کہ زین قریشی کے صوبائی رکن اسمبلی بننے کے بعد قومی اسمبلی کی رکنیت خود ہی ختم ہو گئی ہے جبکہ شبیر گجر بھی حلف اٹھا چکے ہیں اور وہ انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اس کے بعد دوست محمد مزاری نے دونوں اعتراضات خارج کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی آگے بڑھانے کا حکم دے دیا ہے۔

مزیدخبریں