میں بھی ہار گیا، عمران خان بھی ہار گیا، زرداری جیت گئے: مونس الہیٰ

06:51 PM, 22 Jul, 2022

لاہور : مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ میں بھی ہار گیا ، عمران خان بھی ہار گیا۔  زرداری جیت گئے ہیں۔ چودھری شجاعت نے کوئی ویڈیو بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔ 

مونس الہٰی نے سینئر صحافی حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت حسین نے مجھے کہا عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا۔ میں ماموں کے پاس گیا لیکن انہوں نے کوئی ویڈیو جاری نہیں کی۔ 

مونس الہٰی نے بتایا کہ چودھری شجاعت نے خط میں لکھا تھا کہ ق لیگ کے ارکان نے کسی بھی امیدوار کی حمایت نہیں کرنی ہے۔ 

مزیدخبریں