لاہور : پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ گنتی بھی مکمل ہوگئی۔ پرویز الہٰی نے 186 اور حمزہ شہباز نے 179 ووٹ حاصل کیے۔چودھری شجاعت نے ق لیگ کے ارکان کو حمزہ شہباز کو ووٹ کاسٹ کرنے کا کہا تھا لیکن انہوں نے پرویز الہیٰ کو ووٹ دیا جس پر ڈپٹی سپیکر نے مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ مسترد کردیے۔
نیو نیوز کے مطابق حمزہ شہباز شریف وزیراعلیٰ رہیں گے یا پھر پرویز الہٰی دوبارہ وزیر اعلیٰ بنیں گے اس کا فیصلہ کچھ دیر میں ہوجائے گا۔وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔
پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ ہمارے پاس ایوان میں 186 ارکان موجود ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز بھی ایوان میں پہنچ گئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہے کہ ہمارے پاس 180 ارکان ہیں۔
پارٹی کے صدر چودھری شجاعت حسین کے منع کرنے کے باوجود ق لیگ کے ارکان اسمبلی نے اپوزیشن امیدوار چودھری پرویز الہٰی کو ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔