لندن : سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان آصف علی زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات ناکام ہونے پر بھی غور کیا گیا۔
نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن نے اتفاق کیا کہ اب مفاہمتی نہیں بلکی جارحانہ سیاست کی جائے گی اور عمران خان کو کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔