مہوش حیات نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا 

08:44 PM, 22 Jul, 2021

لاہور :لالی ووڈ کی معروف اداکارہ ،گلوکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے اداکاری میں مشکلات بہت دیکھنی پڑتی ہیں ، میری اداکاری میں کامیابی کا راز صرف اتنا ہے کہ جب بھی کوئی فلم یا ڈرامہ کرتی ہوں جب تک اس کا کریکٹر میرے دل کو چھو نہ لے میں وہ فلم یا ڈرامہ نہیں کرتی ،کوشش کرتی ہوں ایک وقت میں ایک فلم یا ڈرامہ ہی کروں کیونکہ میرے لیے میرا کام عشق ہے ۔

مہوش حیات نے بتایا کہ فلمیں ڈرامے بہت سلیکٹو ہو کر کرتی ہوں ،جہاں تک کامیابی کی بات ہے محنت کرنا ہمارا کام ہے اور اُس وقت مجھے بہت خوشی ہوتی کہ جب ایک انسان اپنی محنت کی کمائی میں سے ہماری فلم دیکھنے جا تے ہیں او بحیثیت ایک آرٹسٹ یہ ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہوتا ہے ۔

مہوش حیات نے کہا آپ محنت اور لگن سے کام کریں اللہ آپ کو کامیابی ضرور دیتا ہے اور ایسا ہی کچھ میرے ساتھ ہو ا جب میری فلموں نے بڑے بڑے ریکارڈ قائم کیے ،ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا میں خود کو کھانے پینے سے نہیں روک سکتی ،کیوں کھانا ہی میرے لیے خوشی کا باعث ہے ،اس لیے میں نے اپنے شوق کی خاطر ورزش کو بھی اپنا لیا ،کیوں کہ میں چاہتی تھی کہ ہر چیز کھائوں .

انہوں نے کہا اگر شوٹنگ کا سفر کی وجہ سے ورزش نہ کرسکوں تو اکثر ڈپریس ہو جاتی ہوں اس لیے میرے خوش رہنے کیلئے کھا نا بھی اہم ہے اور فٹ رکھنے کیلئے ورزش بھی ضروری ہے ۔

مزیدخبریں