ممبئی :مودی کے مسلسل گمراہ کن کن جھوٹ کا بھانڈا امریکی سنٹر آف گلو بل سٹڈی کی رپورٹ نے پھوڑ دیا ،کورونا جیسی خطرناک بیماری کو لے کر بھی مودی اپنی ہی عوام کو بے وقوف بنا تا رہا جس کی وجہ سے بھارت میں اموات کی شرح ڈبل ہو گئی ،عالمی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اگر مودی بروقت کورونا کےصحیح اعداو و شمار دنیا کے سامنے رکھتا تو شاید اس سے نمٹنے میں بہتر انتظامات کیے جا سکتے تھے لیکن ایک مودی کے جھوٹ کی وجہ سے لاکھوں بھارتیوں کی زندگی چلی گئی ۔
مودی حکومت کے مسلسل گمراہ کن جھوٹ ، پلوامہ ہو ،یا رافیل طیاروں کا معاملہ ، اقلیتیں ہوں یا پڑوسی ممالک میں جاسوسی کی مذموم کارروائیاں، مودی نے ہمیشہ اپنی عوام کو گمراہ کیا، کورونا کے گمراہ کن اعداد وشمار جاری کرنے میں مودی سرکار پیش پیش رہی، امریکی سنٹر آف گلوبل سٹڈی کی رپورٹ نے مودی حکومت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب کردیا ۔
امریکی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بی جے پی حکومت نے ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 15 ہزار بتائی،امریکی تحقیقاتی ادارے سینٹر فار گلوبل ڈویلپمنٹ نےبھارتی حکومت کے اعداد و شمار غلط اور گمراہ کن قرار دیے ۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا کے باعث 47 لاکھ اموات ہوئیں،جو سرکاری طور پر بتائی گئی اموات کا دس گنا ہیں ،رپورٹ میں یہ ہلاکتیں بھارتی تاریخ کا سب سے بڑا انسانی المیہ قرار دی گئی ہیں ، اس سے پہلے بھی مختلف بین الاقوامی ادارے مودی حکومت کو غلط اعداد و شمار دینے پر بے نقاب کر چکے ہیں، جھوٹ کے سہارے چلنے والی مودی سرکار کی کارکردگی بھارتی عوام کیلیئے سوالیہ نشان بن چکی ہے ۔