تہران :ایران کےصوبہ خوزستان میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ،پانی کی قلت پر عوام سراپائے احتجاج ،ہر طرف ہنگامے جاری ، ایک ہفتے میں ہنگاموں کے دوران پولیس افسر سمیت تین افراد گولی لگنے کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ کے مختلف شہروں میں ہنگاموں کے دوران گولیاں چلنے سے ہلاکتیں ہوئیں، ایک ہفتے سے جاری احتجاجی مارچ اور مظاہروں میں شریک افراد نے حکومت مخالف نعرے لگا ئے اور پانی کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
گذشتہ کئی برسوں کے دوران گرمی کی شدت اور موسمی ریت کے طوفانوں نے خوزستان کے زرخیز میدانی علاقوں کو بالکل خشک کردیا ہے۔