دور ہ انگلینڈ مکمل :شاہین کالی آندھی سے ٹکرانے کیلئے ویسٹ انڈیز پہنچ گئے 

05:14 PM, 22 Jul, 2021

دورہ انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچ گئی ،بارباڈوس پہنچنے پر قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19 آرائیول ٹیسٹنگ کی جائے گی ، دورہ ویسٹ انڈیز میں 5ٹی ٹوئنٹی ،2 ٹیسٹ میچز شامل  ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچ گئی،ویسٹ انڈیز پہنچنے پر آن ارائیول کوویڈ ٹیسٹ کی جائے گی ،قومی اسکواڈ بذریعہ پرواز مانچسٹر سے بارباڈوس پہنچاہے ،بارباڈوس پہنچنے پر قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19 آرائیول ٹیسٹنگ کی جائے گی ۔

دورہ ویسٹ انڈیز میں قومی ٹیم پانچ ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی ،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی  27 جولائی کو کھیلا جائے گا،قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان ایک روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

مزیدخبریں