افغان عہدیداروں کےبیان تعلقات خراب کرنےکی کوشش ہے، :معید یوسف 

04:23 PM, 22 Jul, 2021

اسلام آباد :مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے بعض افغان عہدیداروں کےبیان تعلقات خراب کرنےکی کوشش ہے،افغان عہدیدار جان بوجھ کر ایسے بیانات دے رہے ہیں تاکہ ان کی اپنی نامامیوں سے توجہ ہٹ سکے ۔

معید یوسف نے پاک افغان تعلقات سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغان عہدیدار اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے ایسے بیانات دے رہے ہیں جس سے تعلقات میں مزید بگاڑ پیدا ہو گا ،معید یوسف کا کہنا تھا بدقسمتی سے یہ وہ ناکام لوگ ہیں جنہیں افغان عوام پر زبردستی مسلط کیا گیا ہے ،پاکستان اس تمام صورتحال میں افغانستان کے سیاسی حل میں کردار نبھانے کیلئے پر عزم ہے ۔

انہوںنے پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے ،اسی جذبےکےتحت وزیراعظم نےصدراشرف غنی سےملاقات کی، آج افغانستان کے کچھ عہدیدار جان بوجھ کر ایسے بیانات داغ رہے ہیں جس سے تعلقات میں بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے ،احمقانہ بیانات سےافغانستان کوروزشرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دوسری طرف  افغان طالبان نے بالآخر دارالحکومت کابل کی فتح سے متعلق بھی اہم اعلان کر دیا ،طالبان کا اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا جلد ہی دارالحکومت کابل سے صوبہ لوگر تک  امارت اسلامیہ کے ماتحت زندگی ہوگی۔

افغان طالبان نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہماری کابل کی طرف پیش قدمی تیزی سے جاری ہے ،اب تک طالبان نے صوبہ ہلمند کے دو اضلاع مارجی اور گرمسیر پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور بہت جلد  دارالحکومت کابل سے صوبہ لوگر تک  امارت اسلامیہ کے ماتحت زندگی ہوگی۔

افغان طالبان کی عید کے دنوں میں بھی پیش قدمی تیزی سے جاری ہے ،طالبان نے کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے بڑے پیمانے پر اسلحہ،گاڑیاں اور گولہ بارود بھی قبضےمیں لیاہے ،طالبان نے صوبہ ہلمندکے دو اضلاع 'مارجی ' اور 'گرمسیرپر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزیدخبریں