کوئٹہ :گلگت بلتستان سیر و تفریح پر جانے والے افراد کیلئے اہم خبر سامنے آگئی ،گزشتہ دنوں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گلگت استور روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھالیکن محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے دن رات محنت کر کے گلگت استور رو ڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے ۔
محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کے مطابق شاہراہ قراقرم پر 9 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی،بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے 7 مقامات پر روڈ کو صاف کرکے کھول دیا۔
محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کا کہنا ہے بین الاضلاعی شاہراہوں کو ہنگامی بنیادوں پر کھولا جا رہا ہے،لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گلگت بلتستان جانےو الے متعدد راستے بند ہو گئے تھے جس کی وجہ سے سیاحوں کو پریشانی کا سامنا تھا ۔
اس سے قبل محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے سیاحوں ،مسافروں کو سڑک کھلنے تک چلاس میں انتظار کرنے کا کہا تھا۔