دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹونٹی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ساتویں نمبر پر آگئے جبکہ بابر اعظم دوسرے نمبر پر ہیں۔
تفصیل کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کی ہے۔ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کی خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز میں 176 رنز بنا کر محمد رضوان نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی ہے۔
Pakistan wicketkeeper-batsman Mohammad Rizwan breaks into the top 10 of the @MRFWorldwide ICC Men's T20I Player Rankings for batting 👏
— ICC (@ICC) July 21, 2021
Full list: https://t.co/77cLFa815E pic.twitter.com/T0AG8bwI8t
محمد رضوان ناصرف سیریز کے ٹاپ بیٹسمین بنے بلکہ رینکنگ میں بھی گیارہویں سے ساتویں نمبر پر آ گئے۔
آسڑیلیا کے ایرون فنچ تیسرے، نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے چوتھے اور ویراٹ کوہلی پانچویں نمبر پر ہیں۔
باؤلرز میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے اور افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر ہیں تاہم کوئی پاکستانی گیند باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔