لاہور: پاکستانی فلموں اور ٹیلی وژن ڈراموں کی مشہور اداکارہ یہ راز بالاخر کھول دیا ہے کہ آخر وہ کیا وجہ ہے جس کے پیش نظر انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی۔
خیال رہے کہ صبا قمر کا شمار پاکستان کی ایسی مشہور شخصیات میں بھی ہوتا ہے جنہوں نے ابھی تک اپنا جیون ساتھی نہیں ڈھونڈا۔ صبا قمر جب بھی سوشل میڈیا پر لوگوں کے سوالات کے جواب دیتی ہیں، ان سے شادی بارے ضرور پوچھا جاتا ہے۔
یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ صبا قمر اور بلاگر عظیم خان کے درمیان بھی شادی کی خبریں زیر گردش رہیں۔ کہا جاتا ہے کہ دونوں کا تعلق اس قدر گہرا ہو چکا تھا کہ دونوں فوری طور پر شادی کرنا چاہتے تھے لیکن قسمت کو شاید کچھ اور ہی منظور تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عظیم خان کی ایک سابق دوست نے ان پر الزامات عائد کئے تھے، صبا قمر نے جب اس بارے میں عظیم خان سے پوچھا تو وہ کوئی ٹھوس جواب نہ دے سکے، اس لئے اداکارہ نے ان سے کنارہ کشی اختیار کرنا ہی بہتر سمجھا۔
اب حال ہی میں اداکارہ صبا قمر نے سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے مختلف سوالات کے جواب دیے ہیں۔
اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے صبا قمر نے واضح الفاظ میں کہا کہ چار دن کی توجہ کے چکر میں روز روز کی ٹینشن مجھے نہیں چاہیے۔
صبا قمر کا یہ جواب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے، ان کے مداح سمجھتے ہیں کہ اداکارہ بالاخر سچ سامنے لے آئی ہیں کہ وہ کیوں اب تک کنواری ہیں۔