کورونا کی چوتھی لہر، فرانسیسی وزارت صحت کا دوبارہ لاک ڈاؤن کا عندیہ

10:26 AM, 22 Jul, 2021

فرانس میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرانس میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے ۔جس کے بعد وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ فرانس دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جا سکتا ہے۔
فرانس میں اب تک ساٹھ فیصد شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے تاہم اس کے باجود کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور صورتحال کنٹرول سے باہر ہو چکے ہیں۔
فرانس میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 21،539نئے کیسز رجسٹرڈہوئے ہیں۔

مزیدخبریں