جرمنی: سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی، 400 ملین یورو کا ہنگامی پیکج جاری

07:49 AM, 22 Jul, 2021

جرمنی کی کابینہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 400 ملین یورو(470 ملین ڈالر) کا ہنگامی پیکج جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔جرمنی کو گزشتہ ہفتے خطے کے بدترین سیلاب کا سامنا ہوا،جس میں 170 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بدھ کو جرمن وزیر خزانہ اولف شلز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 400 ملین ڈالر (470 ملین ڈالر) کا ہنگامی پیکج جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ بات یقینی بنائیں گے کہ زندگی رواں دواں رہے۔

اس پیکج سے دوسری بحالی کارروائیوں کے علاوہ ، تباہ حال ریلوے لائنز ،سڑکیں اور پلوں کو بحال کیا جائے گا۔

مزیدخبریں