آج کے زمانے میں لوگ عدم برداشت کا شکار ہیں،صحیفہ جبار 

12:42 PM, 22 Jul, 2020

اسلام آباد :اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے کہا کہ آج کے زمانے میں لوگ عدم برداشت کا شکار ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ ہم ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر تنقید کرنے میں مصروف ہیں اور یہی وجہ ہے کہ معاشرے میں مثبت سوچ کی بجائے منفی سوچ تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی زندگی کو مشکل بنانے کی بجائے ایک دوسرے کے لئے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں۔

مزیدخبریں