اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 38افراد جاں بحق ہو گئے ، اموات کی مجموعی تعداد 5677 ہو گئی اور مزید 1332نئے کیسز رپورٹ ہونے سے2 لاکھ 67 ہزار 428 افراد متاثر ہیں۔ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 10ہزار 468 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے صرف 1332 کیسز رپورٹ ہوئے اور38 افراد کا انتقال ہوا ،اموات 5677ہو گئی ،متاثرین کی تعداد 2لاکھ 67ہزار428ہو گئی ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 18 ہزار 331 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے 17 لاکھ 76 ہزار 882 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،1336مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 104 ہوگئی۔خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 32523 ہو گئی ۔ بلوچستان11469، اسلام آباد14701، آزاد کشمیر 1937، گلگت بلتستان 11878 اور پنجاب میں 90816 کورونا مریض ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 41، سندھ میں دو ہزار 95، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 153، اسلام آباد میں 161، بلوچستان میں 135، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 45 ہو چکی ہے۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔
30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔