لاہور:اداکار وینا ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے جس طرح کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے یہ تاریخ کا بد ترین ظلم ہے ، حیرت اور دکھ کی بات ہے کہ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیںاس پر آنکھیں بندکئے ہوئے ہیں جو قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا سے تعلق رکھنے لوگ اورتنظیمیں جانوروں کے حقوق کی بھی بات کرتے ہیں اور اس کےلئے مہمات چلاتے ہیں لیکن مقبوضہ وادی میں بھارت نے نہتے کشمیریوں کو کئی ماہ سے گھروںمیں قید کر رکھا ہے لیکن کوئی آواز اتھانے والا نہیں ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کو اس سلسلہ میں اپنی سفارتی کوششوں میں مزید تیز ی لانی چاہیے تاکہ مقبوضہ وادی میں معمولات زندگی بحال ہو سکے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کسی بھول میںمت رہے اسے اس ظلم کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی ۔