لاہور: لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتے لوگ ہر بات کو غیر سنجیدگی سے کیوں لیتے ہیں ، میرے حالات اس نہج پر پہنچے ہیں تو میں مالی امداد کے لئے درخواست دی ہے .
میں نے اپنے کیرئیر میں پہلی بار امداد کی درخواست دی ہے اور مجھے نہیں معلوم مجھے کتنی مدد مل سکتی ہے۔ ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ حالیہ چند ماہ میں میرا لاکھوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے ۔
ہماری انڈسٹری میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں لیکن وہ اپنی سفیدپوشی کا بھرم رکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے دبئی میں بھی کچھ پراپرٹی کے معاملات ہیں اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس کو بھی حل کرائے ۔ میرا نے کہا کہ میں فارم میں ہر طرح کی معلومات فراہم کر دی ہیں ۔