مصر، لیبیا میں فوج کشی کا ارادہ ترک کردے،  طیب اردوان

10:47 AM, 22 Jul, 2020

انقرہ :ترکی کے صدر رجب طیب ا ردوان نے خبردار کیا ہے کہ مصر، لیبیا میں فوج کشی کا ارادہ ترک کردے۔

  ترکی کے صدر نے بیان میں  واضح طور پر کہا ہے کہ مصر کسی بھی طرح کی خوش فہمی میں نہ رہے، ترکی نے لیبیا کی صورتحال پہ نگاہ رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو لیبیا کے اندر فوجی مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لیبیا میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے،لیبیا میں باغی ملیشیا کے ذریعے حکومت کا تختہ الٹنے کے اقدام کو روکا ہے،مصر کی پارلیمنٹ نے  ملک سے باہر فوج کو تعینات کرنے کی ایک دن قبل ہی منظوری دی ہے۔

مزیدخبریں